ممبئی،28جولائی(ایجنسی) حکومت نے ملک کے اسٹاک مارکیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حد کو پانچ فیصد سے بڑھاكر 15 فیصد کر دیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج ہوئی
کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق اس کے ساتھ ہی ہندوستانی اسٹاک مارکیٹس میں غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کو سیکنڈری مارکیٹ کے علاوہ ابتدائی الاٹمنٹ کے ذریعے اسٹاک کو خریدنے کے لیے بھی منظوری دی گئی ہے۔